مینگلورو، 6 / اگست (ایس او نیوز) مانسون کمزور پڑنے اور برسات رکنے کے ساتھ پورے ساحلی علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے پارہ چڑھنے لگا ہے اور گرمی کے موسم جیسی صورتحال محسوس ہونے لگی ہے ، جبکہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں تیز بارش ہونے کے امکانات بالکل نظر نہیں آتے ۔ اس لئے اس موسم میں گرمی کا جو درجہ عام دنوں میں ہونی چاہیے اس سے بھی دو سے تین ڈگری سیلسیس اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ بحر ہند کے آسمان پر بادل بننے کی مقدار کم ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے آنے والے چند دنوں میں مزید تیز برسات ہونے کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ مانسون پوری طرح کمزور پڑ گیا ہے اور گرمی کے درجے میں اضافہ ناگزیر ہے ۔